Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد کیس: پولیس نے 3 افراد کا سراغ لگالیا، رپورٹ پیش

عدالت نے شہری عمر زمان اور کشن خان کی بازیابی کا حکم دے دیا
شائع 14 دسمبر 2022 10:55am
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران 3 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، پولیس نے 3 افراد کا سراغ لگاتے ہوئے پیش رفت پر عدالت کو آگاہ کردیا ۔

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تینوں افرد کو سہراب گوٹھ اور اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے تینوں افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹادیا۔

عدالت نے شہری عمر زمان اور کشن خان کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے 6 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔

police

missing person case

Sindh High Court