Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ فروشوں کو نوٹس جاری کردیے

پیش نہ ہونیوالے درخواستگزاروں کو فہرست سے نکال دیا جائے، عدالت
شائع 14 دسمبر 2022 10:40am
اسلام آباد کے ایک فارم میں فیس ماسک پہنے ہوئے ایک دکاندار دودھ سے کین بھر رہا ہے۔ تصویر:اے ایف پی/فائل
اسلام آباد کے ایک فارم میں فیس ماسک پہنے ہوئے ایک دکاندار دودھ سے کین بھر رہا ہے۔ تصویر:اے ایف پی/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دودھ فروشوں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں حکومت سندھ نے درخواست کا جواب جمع کرادیا۔

ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی اینڈپرائسزکی تقرری کا نوٹی فکیشن پیش کردیا جس کے مطابق ڈی جی کو صوبے میں بنیادی ضروریات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ہوگا۔

عدالت نے ریٹلرز، دودھ فروشوں سمیت درخواست گزاروں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ جو درخواست گزار پیش نہیں ہورہے انہیں فہرست سے نکال دیا جائے۔

عدالت کی جانب سے دودھ فروشوں اور دیگر کو ازسرنو نوٹس جاری کردیے جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست قابل سماعت ہونے پردلائل طلب کرلئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمتوں کے تعین کا اختیارنہیں ہے۔

درخواست کے مطابق یہ اختیار اِس وقت بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کا ہے عدالت نے طارق منصورکو31 جنوری تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی ہے۔

Sindh High Court

Milk Price

Commissioner Karachi