Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی
شائع 14 دسمبر 2022 09:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزیرا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزیرا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان میں کھیلا جائے گا۔

کیا فرانس ٹائٹل کے دفاع کے لئے فائنل کی جانب قدم بڑھائے گا یا مراکش کی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائے گی۔

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں رات 12 بجے ان ایکشن ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن فرانس نے کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کو زیر کیا جبکہ مراکش نے کوارٹرفائنل میں پرتگال کو شکست دی۔

فرانس کا ماپے، گرزمین اور جیرو پر جبکہ مراکش کا حکیمی، نصیری اور گول کیپر یاسین بونو پر انحصار ہوگا۔

semi final

France

FIFA

Morocco

FIFA World Cup 2022

Qatar Football