Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
شائع 14 دسمبر 2022 08:57am
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔ سوشل میڈیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022میں لائنل میسی کی ارجنٹینا نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو باآسانی 0-3 سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا کی جانب سے الواریز نے 2 اور لائنل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان میسی نے 34 ویں منٹ میں پینالٹی پر گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، اس کے بعد جولین الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 11واں گول تھا، وہ اپنے ملک کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھی لیونل میسی کے شاندار پاس کی بدولت جولین الواریز نے 69 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے ارجنٹینا کی کامیابی کو یقینی بنایا۔

سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم پورے میچ میں بے بس نظر آئی اور بھرپور کوشش کے باوجو د کوئی گول نہ کرسکی۔

مقررہ وقت تک اسکور 0-3 رہا، یوں ارجنٹینا کی ٹیم کروشیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ شکست کے بعد کروشیا کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

جیت پر ارجنٹیناکے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا جبکہ شکست پر کروشیاکے کھلاڑی افسردہ دکھائی دیے۔

ارجنٹائن چھٹی بار فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا ہے، 1978 اور 1986 میں ارجنٹائن ورلڈکپ چیمپئن بنا تھا۔

ارجنٹینا کے ساتھ اتوار کو فائنل کون کھیلے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا، دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں آج مدمقابل ہوں گی۔

semi final

qatar

Argentina

FIFA

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

Leonel Messi

croatia