Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر ہے، وزیر خزانہ

سعودی عرب اور چین کے دورے کے مثبت نتائج آئیں گے۔
شائع 13 دسمبر 2022 08:36pm
وزیر خزانہ اسحاق ڈار (فوٹو:فائل)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار (فوٹو:فائل)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک کا حالیہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مالی سال 2023 تک کی ادائیگی کیلئے کمٹمنٹ ہوچکی ہے، دوست ممالک بھرپور تعاون کر رہے ہیں- سعودی عرب اور چین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین کے دورے کے مثبت نتائج آئیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں سے وعدے پورے نہیں کئے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے تمام معاملات مکمل ہیں، پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کو پورا کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آئی ایم ایف سوالوں کے تسلی بخش جواب ہیں، ہمیں معیشت کی بحالی کیلئے 16ارب ڈالر چاہئیں۔

Saudia Arabia

china

Ishaq Dar

Finance minister

current account