Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے 1969 کے بعد سے ایسا سیاسی اور معاشی بحران نہیں دیکھا، اسد عمر

لیگی حکومت کے آخری سال 600 ملین کی مشینری امپورٹ ہوئی، پی ٹی آئی رہنما
شائع 13 دسمبر 2022 08:23pm
اسد عمر (فوٹو:فائل)
اسد عمر (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 1969 کے بعد سے ایسا سیاسی اور معاشی بحران نہیں دیکھا، یہ لوگ ایک سازش اور بیرونی مداخلت کے ذریعے آئے۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی ٹریڈ ونگ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے پالیسی کا اعلان کیا اور اس پر عمل کرکے بھی دکھایا، لیگی حکومت کے آخری سال 600 ملین کی مشینری امپورٹ ہوئی، ہمارے دور میں 1.2 ارب ڈالر کی مشینری امپورٹ ہوئی جو دوگنا تھی، اب انڈسٹری سکڑ کر رہ گئی، حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے مہنگائی کو ختم کر نے کا دعوی کیا تھا لیکن انہوں نے مہنگائی کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جسکی وجہ سے اس وقت شہری خود کشیاں کر نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنے اوپر درج مقدمات کو ختم کروانا ہے اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ ایک بار پھر چور مافیا ملک پر مسلط ہو چکا ہے- جبکہ انکی ہر ممکن کوشش ہے کہ یہ عمران خان کو مائنس کر دیں لیکن عمران خان اس وقت عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں انکو مائنس کرنا نا ممکن ہے۔

pti

پاکستان

Faisalabad

Asad Umer