Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان

نواز شریف پاکستان آنے سے قبل عمرہ کی ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب جائیں گے، ذرائع
شائع 13 دسمبر 2022 07:25pm
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل
قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف۔ فوٹو — فائل

لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جنوری 2023 کے دوسرے ہفتے پاکستان واپسی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وطن واپسی کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں، وہ جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی آسکتے ہیں، نواز شریف کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی سے قبل نواز شریف حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے، حفاظتی ضمانت منظور ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم وطن آئیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب جائیں گے، جس کے بعد وہ سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے۔

Saudia Arabia

london

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد