Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

لاہور میں ’حلال‘ بیئر فروخت ہونے لگی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

نوجوان بناء کسی ہچکچاہٹ کے یہ بیئرپی سکتے ہیں، دعویٰ
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2022 10:00am

شراب حرام ہے لیکن زمانے کی جدت نے اسے بھی ’حلال‘ بناڈالا ۔

لاہورکے ایک ریسٹورنٹ نے حال ہی میں ایسے افراد کے لیے بیئر(ہلکی شراب) متعارف کروائی ہےجو کبھی کبھاراسے پینا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی چاہتے ہیں کہ بیئرہو تو ’حلال‘ ہو۔

ایسے افراد کے لیے بیئر کا ’حلال ورژن‘ تیارکرنے والے شیف کا کہنا ہے کہ یہ اُن کیلئے بہترین ہے۔

یہ انکشاف فیس بک کی ایک ویڈیومیں سامنے آیا جہاں ایک خاتون رپورٹرکیفے میں جا کر بتاتی ہیں کہ نوجوان بناء کسی ہچکچاہٹ کے یہ بیئرپی سکتے ہیں۔

خاتون رپورٹر کے سوالات پرشیف عثمان نے بتایا کہ، ’کیفے سپاٹ لائٹ میں ’حلال‘ بیئر کے خصوصی شاٹس پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کا مرکزی خیال دبئی سے اخذ کیا گیا تھا جہاں ہر قسم کی بیئردستیاب ہے، اس لیے میں نوجوانوں کے لیے کچھ ایسا متعارف کروانا چاہتا تھا جو ’حلال‘ ہوتا کہ نوجوان نسل بھی بیئرضرور پیے لیکن ’حلال طریقے‘ سے۔‘

اس ’حلال‘شراب کے اجزاء میں لائم سوڈا، فریش فروٹ پیوری، جوکا پانی اورسیون اپ سوڈا شامل ہیں۔

عثمان کا کہنا ہے کہ بنیادی طورپرہم نوجوان نسل کو حرام سے ’حلال‘ کی طرف لارہے ہیں اور یہ بیئر فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین کے سامنے تمام اجزاء کویکجا کررکے بیئربناتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عجیب وغریب خیال کو ناپسند کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

lahore

Cafe Spotlight

Halal Beer

Halal Version of Beer