Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزاد رائے نے برف زار میں کیا ڈھونڈا

گلوکار کی پوسٹ پرفالوورز ایک بار پھر مُوڈ میں۔
شائع 12 دسمبر 2022 04:24pm
تصویر: ٹوئٹر/ شہزاد رائے
تصویر: ٹوئٹر/ شہزاد رائے

عُمرکے حوالے سے ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر زیربحث رہنے والے سدابہار گلوکار شہزاد رائے ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں سے ان کی تازہ ترین تصویر نے ایک بار پھرمداحوں کے جذبات بھڑکا دیے ہیں۔

برف سے ڈھکی سڑک پر پس منظرمیں کھڑی گاڑیوں کے ساتھ سیلفی لینے والے شہزاد رائے لندن کی برفباری سے لطف اندوزہوئے تو خوشگوارموڈ میں ’شرارتی‘ کیپشن بھی لکھ ڈالا۔

شہزاد رائے نے معنی خیز کیپشن میں لکھا، ’ ہروہ چیزجو طرف سے ڈھکی ہواچھی لگتی ہے’۔

عقلمند کیلئے اشارہ ہی کافی ہے کہ مصداق ان کے فالوورز بھی فوراً سے بھانپ گئے کہ یہاں ”اچھی چیز“ سے مُراد شہزاد رائے کی اپنی ذات ہے۔

اور پھروہی ہوا جو ہمیشہ ہوتا آیا ہے، فالوورزنے تبصروں میں اداکارکی عمر اور ہمیشہ جوان دکھنے والی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے۔

Shehzad Roy

uk

snowfall