Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا
شائع 12 دسمبر 2022 02:04pm
قومی احتساب بیورو(نیب)
قومی احتساب بیورو(نیب)

وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا جس کے مطابق نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔

نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا۔

حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کردی۔

اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔

وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی، نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔

NAB

اسلام آباد

Letter

ministry or law