Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائن زیرو کیس میں 14ایم کیوایم کارکنوں کی بریت کیخلاف سرکاری درخواستیں مسترد

متحدہ مرکز سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائیں دی تھیں
اپ ڈیٹ 12 دسمبر 2022 10:11am

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے دھماکاخیز مواد برآمدگی کے کیس میں 14 ملزمان کی بریت کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کی رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں نادرشاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

karachi

Sindh High Court

mqm leaders