Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سابق صوبائی وزیر کے گھر پر ناکام دستی بم حملہ

دستی بم گھر کی چھت پر جاگرا، تاہم پھٹ نہ سکا۔
شائع 11 دسمبر 2022 09:36pm

پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم پھینکا جو چھت پر جاگرا، تاہم پھٹ نہ سکا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنایا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق کچھ دن قبل نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی جس سے متعلق حاجی جاوید نے پولیس کو آگاہ کیا تھا۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

peshawar

grenade attack

Haji Javed