Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابراراحمد نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 11 وکٹیں لے کر کس کھلاڑی کا ریکارڈ برابر کیا؟

ابرار احمد نے اولی رابنسن کو بولڈ کرکے 11ویں وکٹ اپنے نام کی
شائع 11 دسمبر 2022 12:57pm
مسٹری اسپنر ابرار احمد
مسٹری اسپنر ابرار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنرابراراحمد نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ 11 وکٹوں کا محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں ابرار احمد نے انگلینڈ کے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔

ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے خلاف دوسری اننگز میں 4 بلے بازوں کو پویلین بھیجا، انہوں نے پہلی اننگز میں 7 شکار کیے تھے۔

یاد رہے کہ محمد زاہد نے 1996میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

2nd test match

test series

Multan

Pakistan vs England

abrar ahmed

mohammad zahid