Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان ٹیسٹ: امام الحق ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا

امام کو ایم آر آئی اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا
شائع 11 دسمبر 2022 12:50pm
اوپننگ بیٹر امام الحق
اوپننگ بیٹر امام الحق

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹرامام الحق ہیمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق امام کو ایم آر آئی اسکین کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

امام الحق کی جگہ محمد رضوان نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ دوسری اننگزکا آغاز کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔

2nd test match

test series

Multan

imam ul haq

Injury

Pakistan vs England