Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آل شریف کے مفرور خاندان کی واپسی کا وقت ہو گیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت

ہم کسی صورت عوام کو امپورٹڈ ٹولے کی نااہلی کی سزا نہیں بھگتنے دیں گے
شائع 11 دسمبر 2022 12:39pm
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آل شریف کے مفرور خاندان کی واپسی کا وقت ہو گیا ہے، اب ان کو ضمانتیں بھی ملیں گی اور نیب کیسز بھی ختم ہوں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ‏آج پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی زیر قیادت پی پی 158سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی جائے گی، عوام کی جانب سے احتجاجی مہم میں بھرپور شرکت جاری ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ اس وقت عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ پاکستانی عوام کو انصاف دے، ظلم و جبر حد سے بڑھ رہا ہے، پاکستان کی معیشت بھی دیوالیہ ہونےکے قریب ہے۔ ‏

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک اور ٹویت میں مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلان دسمبر میں ہی ہوگا، ہم کسی صورت عوام کو اس امپورٹڈ ٹولے کی نااہلی کی سزا نہیں بھگتنے دیں گے، ان سے پاکستان کا لوٹا ہوا مال ہر صورت واپس دلائیں گے ۔

pti

imran khan

lahore

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government