Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو کی گرل فرینڈ قطرکے رَنگ میں رَنگ گئیں

تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں
شائع 11 دسمبر 2022 12:06pm
جارجینا روڈریگوز- اسکرین گریب انسٹاگرام
جارجینا روڈریگوز- اسکرین گریب انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اس باران کی گرل فرینڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران لی گئی کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز کی اسٹیڈیم کے اسٹینڈزسے گلف گاؤن میں ملبوس تصاویرگردش کرنے لگیں۔

انسٹاگرام پرجارجینا نے میچ دیکھنے کے موقع پر تصاویر شئیر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عرب کے ریگستان میں لی گئی تصاویر بھی شئیر کیں جس میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ہیں۔

Cristiano Ronaldo

FootBall

qatar

Portugal

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

Georgina Rodríguez