Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلی پنجاب نے بڑے شہروں میں گندم کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے، پرویزالٰہی
شائع 11 دسمبر 2022 11:28am

وزیراعلی پنجاب چودہدری پرویزالٰہی نے لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چودہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران موثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی ہے اورعوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔

اس کے علاوہ اجلاس کو سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائرکی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Wheat