Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا
شائع 11 دسمبر 2022 10:56am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں صبح اورشام کےاوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں درجہ حرارت منفی 02 اور قلات میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں درجہ حرارت 15، گوادر اور اوڑمارہ میں 14، پسنی میں 13 اور جیونی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ لسبیلہ میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی اور پنجگورمیں 08،08، خضدار میں 07، دالبندین میں 06، ژوب میں 05 جبکہ بارکھان میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب 36، گوادر میں 37، قلات میں 55، تربت میں 19، جیونی میں 17، سبی میں 45 جبکہ نوکنڈی 28 میں فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Cold Weather

بلوچستان

quetta

Met Office