Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشنا ک ہے
شائع 11 دسمبر 2022 08:50am
لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا،  پولیس۔ تصویر/ ویکی پیڈیا
لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس۔ تصویر/ ویکی پیڈیا

گھوٹکی بائے پاس کے مقام پر ٹرالر اور وین میں تصادم ہوگیا جس میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

قومی شاہراہ بائی پاس پر ڈھرکی سے سکھر کی طرف جانے والی وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا۔

ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے لاشوں اورزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

اس کے علاوہ 3 زخمیوں کی تشویشنا ک حالت ہے جنہیں رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیا جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ وین ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

sindh

Ghotki