Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

گندم کی بیرون ملک برآمد آٹے کے مہنگے ہونے کی وجہ ہے، اسٹورزمالکان
شائع 10 دسمبر 2022 03:55pm

لاہورمیں سرکاری آٹے کا تھیلہ اسٹورز پر نایاب، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہوگئے۔

شہر میں آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے جبکہ سرکاری تھیلے کی سپلائی انتہائی کم ہے جس کے باعث شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

چکی مالکان گندم کی قیمت میں اضافے کو مہنگے آٹے کی وجہ قرار دیتے ہیں اور اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قلت گندم کی بیرون ملک برآمد ہے۔

چکی کا آٹا گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کہیں 125 اور کہیں 130روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ اسٹورز پر10 کلو آٹے کا تھیلہ اب 670 روپے میں مل رہا ہے۔

Punjab Government