Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فنی خرابی کے باعث ابوظہبی جانیوالی پرواز کے مسافروں کو طیارے سے اتاردیا

مسافروں اورعملے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی
شائع 10 دسمبر 2022 01:28pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے پروازمیں فنی خرابی پیش آنے کے باعث مسافروں کو طیارے سے اتاردیا گیا ہے۔

قومی ائرلائن کی پرواز پی کے 261 میں فنی خرابی پیش آئی جس کے بعد مسافروں کوطیارے سے اتاردیا جبکہ مسافروں اور (پی آئی اے) عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ ائرپورٹ پر 12 گھنٹوں سے انتظارکررہے ہیں۔

اسلام آباد

PIA