Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے روڈا میں 700 کنال زمین صحافیوں کو دے دی

پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5، 5 مرلے کے پلاٹس دیے جائیں گے۔
شائع 10 دسمبر 2022 10:46am
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صحافیوں کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں صحافی کالونی فیز 2 کیلئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روڈا ایریا میں صحافی کالونی فیز 2 بنایا جائے گا، صحافی کالونی فیز 2 سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے 700 کنال اراضی صحافیوں کیلئے مختص کرنے کی منظوری بھی دیدی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5، 5 مرلے کے پلاٹس دیے جائیں گے، ممبرشپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی پلاٹس دینگے۔ وفات پاجانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی پلاٹس دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، بی بلاک کےمتاثرین کوان کاحق لوٹائیں گے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi