Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے

آج شام مشترکا میڈیا بریفنگ ہوگی۔
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 10:51am
جنرل حسین ابراہیم طہٰ (فوٹو:فائل)
جنرل حسین ابراہیم طہٰ (فوٹو:فائل)

اسلام ممالک تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ پاکستان پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ او سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

او آئی سی کے لیے جدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب رضوان سعید شیخ اور دفتر خارجہ کے ڈی جی او آئی سی فرخ اقبال خان نے اسلام آباد پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا، او آئی سی کا وفد آج وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے مذاکرات کرے گا۔

حسین ابراہیم طہ اور بلاول بھٹو زرداری آج شام مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرینگے۔

دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کا وفد پاکستان میں قیام کے دوران آزاد کشمیر کے دورہ کریگا۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

OIC