Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی کا چک شہزاد فارم ہاؤس ’جزوی گرانے‘ کے بعد سیل

شیریں مزاری نے چھاپے کوسیاسی انتقامی کارروائی قرار دیدیا
شائع 10 دسمبر 2022 10:20am
سینیٹراعظم سواتی کے گھرکے باہرکے مناظر، اسکرین گریب ٹوئٹر
سینیٹراعظم سواتی کے گھرکے باہرکے مناظر، اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کے گھر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے چک شہزاد میں واقع اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو نوٹس جاری کیا تھا، جس کے مطابق اس کی تعمیرغیر قانونی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گذشتہ رات اعظم سواتی کی رہائش گاہ پر (سی ڈی اے) اور پولیس نے چھاپہ مار کر اسے سیل کیا ہے۔

شیریں مزاری نے اعظم سواتی کے گھر پر مارے جانے والے چھاپے کوسیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا۔

اسلام آباد

Azam Swati