Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آلودہ ترین شہروں میں سے آج کس نے پہلا نمبر لیا

پہلے پانچ آلودہ شہر برصغیر میں ہی کیوں
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 09:46am
فائل فوٹو روئیٹرز
فائل فوٹو روئیٹرز

دنیا کے الودہ ترین شہروں میں برصغیر کے ممالک پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سر فہرست آگئے ہیں۔

تازہ ترین فہرست کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بھارتی شہر دہلی دوسرے اورکولکتہ تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر ہیں۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے اور بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا کا 5واں نمبر ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں آلودگی کا سبب وہاں کی صنعتوں کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان میں صنعت زوال پذیر ہونے کے باوجود آلودگی بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کی جانب سے پھیلائی گئی آلودگی کی زد میں آ رہا ہے۔

لاہور میں سردیوں کے دوران سموگ کا مسئلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ لیکن اب کراچی بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا بھی سامنا ہے کہ اور وزیر ماحولیات شیری رحمان خبردار کر چکی ہیں کہ ملک کو بار بار ہیٹ ویو کا تجریہ ہوسکتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے تک چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل تھا لیکن چینی حکومت نے منصوبہ بندی کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پا لیا۔

climate change

Air pollution

air quality index