Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کروشیا نے برازیل کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پہلے کوارٹرفائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینالٹیز پر 2-4 سے شکست دی
شائع 09 دسمبر 2022 11:04pm
فوٹو — فیفا
فوٹو — فیفا

کروشیا نے ایونٹ کی فیورٹ ٹیم اور پانچ بار عالمی چیمپیئن برازیل کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 سے باہر کردیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کوارٹرفائنل میں کروشیا برازیل کو پینالٹیز پر 2-4 سے شکست دے کررواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب کہ کروشیا نے مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

مقررہ وقت تک بغیر کسی گول جب کہ اضافی وقت میں ہائی ولٹیج مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹیز پر ہوا۔

qatar

brazil

FIFA World Cup 2022

croatia