Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل کیس: ازخود نوٹس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

کیس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔
شائع 09 دسمبر 2022 09:25pm
ارشد شریف (فوٹو:فائل)
ارشد شریف (فوٹو:فائل)

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹی فکیشن پیش کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس ٹیم بھی جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی، پولیس ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے، کسی بھی مشکل یا رکاوٹ پر ٹیم عدالت کو آگاہ کرے گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی عبوری رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے جمع کرائی جائے گی۔

Supreme Court

arshad sharif

arshad sharif murder case