Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ، عدالت کا محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینےکا حکم

متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق اسے تین بار فروخت کیا گیا، عدالت
شائع 09 دسمبر 2022 05:12pm
سندھ ہائیکورٹ بلنڈنگ کراچی۔ فوٹو — فائل
سندھ ہائیکورٹ بلنڈنگ کراچی۔ فوٹو — فائل

شہرِ قائد میں کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت کا ہیومن ٹریفکنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھی تحقیقات کا حکم دیا جب کہ ایس ایس پی سٹی اور ایف آئی اے حکام کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ لڑکی کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق اسے تین بار فروخت کیا گیا، جہاں اسے رکھا گیا وہاں پر 14، 15 دیگر لڑکیاں بھی موجود تھیں، البتہ متاثرہ لڑکی ہمت کرکے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

عدالت نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ معاملہ اسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا، لہذا پولیس اور ادارے تحقیقات کریں تاکہ مزید بچیوں کی اسمگلنگ روکی جاسکے۔

FIA

karachi

JIT

Sindh High Court

Young Girl

smuggling case