Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’زرداری اور شریف خاندان نے غیر ملکی قرضوں سے اپنی تجوریاں بھریں‘

الیکشن کا نام سنتے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے
شائع 09 دسمبر 2022 10:27am
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں تو قومی معشیت سنبھل سکتی ہے، دو خاندانوں نے غیر ملکی قرضوں سے اپنی تجوریاں بھریں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاہ کار ناموں کی فہرست طویل ہوتی جارہی ہے،ان لوگوں نے غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ممالک محلات خریدے، ڈھٹائی کا عالم یہ ہے کہ کرپٹ ٹولا ہر حال میں اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھا کہ الیکشن کا نام سنتے ہی امپورٹڈ سرکار پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے، انتخابات سے خوفزدہ ٹولا صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

pti

lahore

Mian Aslam Iqbal