Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اپنے آئینی کردار میں واپس جائے، فواد چوہدری

پاکستان کو جمہوری ریاست بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 07:59pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے ہمیں ایک ہی پہلو چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے آئینی کردار میں واپس چلے جائے۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاست میں اداروں کا کردار عوام نے دیکھا، ہمارے فائل کئے گئے کیسز کی سماعت تک نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوام اور ریاست کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہیں جسے تسلیم کیا جانا چاہیے، پارٹی کے اجلاس ہوئے جس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق بات ہوئی، دسمبر میں ہی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تاجر رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں تاجروں نے معاشی بدحالی سے عمران خان کو آغاہ کیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں، خام مال خریدنے کے لئے ایل سیز کھل رہی ہیں اور نہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی ہے، ملکی معیشت کے ایسے حالات کورونا کے دوران بھی نہیں تھے، البتہ اسٹیٹ بینک کی تعین کردہ قیمت پر ڈالر مارکیٹس میں موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے کیسز بند ہوتے جا رہے ہیں، ان کیسز کے گواہوں کو مروا دیا جاتا ہے، لہٰذا یہ لوگ لوٹ مار کرکے دوبارہ بیرون ملک بھاگ کر پُر سکون زندگی گزاریں گے۔

pti

lahore

Hammad Azhar

Fawad Chaudhary

Pakistan's Economy