Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترقیاتی پروگرام کا سالانہ ریکارڈ ہماری حکومت کو حاصل ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب

جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 255 ارب روپے کے خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں۔
شائع 08 دسمبر 2022 06:48pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 726 ارب روپے کے ریکارڈ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 726 ارب روپے کے ریکارڈ سالانہ ترقیاتی پروگرام بنایا گیا، 4 ماہ کی قلیل مدت میں 196 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ محکمے ترقیاتی بجٹ کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنائیں۔

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک 650 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کا استعمال کر کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 255 ارب روپے کے خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب نارویجین کمپنی کے وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی۔ نارویجن کمپنی نے روزانہ ساڑھے 1200 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

cm punjab

development projects

Chaudhry Pervaiz Elahi