بہاولپور یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج، پولیس کی لاٹھی چارج
بہاولپور میں احتجاج کرنے والے طلبا سے بلاک سڑک کھلوانے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔
بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بسوں کی بندش کے خلاف طلباء نے ون یونٹ چوک کو بلاک کرکے احتجاج کیا، احتجاج طویل ہونے پر پولیس و انتظامیہ حرکت میں آگئی اور احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج شروع کردیا، جبکہ متعدد طلباء کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ دوروز سے اسلامیہ یونیورسٹی کی بسیں بند کردی گئیں ہیں، 56 ہزار سے زائد طلبا پک اینڈ ڈراپ سے محروم ہوچکے ہیں- یونیورسٹی انتظامیہ کرپشن کرکے پیسہ خود کھاجاتی ہے، ساڑھے تین کروڑ روپے یونیورسٹی نے نجی فیول پمپ کے ادا کرنے ہیں۔
احتجاجی طلباء نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed on this story.