Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نورمقدم قتل کیس: مشکل وقت میں ہرانسان کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، جسٹس عامر فاروق

بعض اوقات موبائل ہاتھ میں ہونے کے باوجود انسان سے نمبر ڈائل نہیں ہوپا رہا ہوتا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 04:16am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نورمقدم قتل کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ مشکل وقت میں ہرانسان کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، بعض اوقات موبائل ہاتھ میں ہونے کے باوجود انسان سے نمبر ڈائل نہیں ہوپا رہا ہوتا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق پرمشتمل ڈویژنل بنچ نے نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔

ملزم افتخار چوکیدار کے وکیل راجہ شفاعت نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ ڈی وی آر فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور کے ہاتھ میں موبائل ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ریماکس دیے کہ آپ کا کیس واقعے کی ڈی وی آر پر منحصر ہے، ٹرائل کورٹ کے جج نے فوٹیج کی بنیاد پر لکھا ہے کہ نور مقدم کو گیٹ پر روکا گیا، مشکل وقت میں ہرانسان کا ردعمل مختلف ہوتا ہے، بعض اوقات موبائل ہاتھ میں ہونے کے باوجود انسان سے نمبرڈائل نہیں ہو پارہا ہوتا۔

عدالت نے اپیلوں پرسماعت منگل تک ملتوی کردی۔

Islamabad High Court

Noor Muqaddam