Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی، جرمانے کے بجائے گاڑیاں بند کرنے کا حکم

ایم این اے یا ایم پی ایز ہوں کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بند کریں، عدالت
شائع 08 دسمبر 2022 04:24pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اوقات کار کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک پر بھاری جرمانے کے بجائے انہیں بند کیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس ندیم اختر نے ڈی آئی جی ٹریفک سے استفسار کیا کہ ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتوں کے احکامات کا علم ہے؟

انہوں نے بتایا کہ رات گیارہ تا صبح چھ بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوسکتی ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنے والے اداروں پر آگاہ کریں، پولیس والی لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایم این اے یا ایم پی ایز ہوں کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بند کریں۔

karachi

Sindh High Court

Heavy Traffic

Heavy Vehicles