Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں کل سے ملتان میں مدمقابل

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر جھپٹنے کے لئے کمر کس لی
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 08:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی، اب پاکستان نے نظریں دوسرے میچ پر پرمرکوز کرلیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل سے ملتان اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر جھپٹنے کے لئے کمر کس لی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے، وکٹ اسپنرز کے لئے سازگارہے، فائدہ اٹھائیں گے، کوشش ہوگی میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پتہ ہے پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی، اسی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لئے انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی ہوگی، لیونگ اسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو کھیلایا جائے گا۔

test series

Multan

Baber Azam

Ben Stokes

Pakistan vs England