سلمان شہباز کی 4 سال بعد وطن واپسی کی تفصیلات سامنے آگئیں
سلمان شہباز ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وطن واپس پہنچیں گے
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی بیرون ملک سے پاکستان واپسی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سلمان شہباز4 سال بعد پاکستان واپس پہنچیں گے، وہ ان دنوں عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سلمان شہباز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے، جہاں سے وہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اہلیہ، بچے اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں گے۔
سلمان شہباز اکتوبر 2018 میں نجی دورے پر برطانیہ گئے تھے، پاکستان کی عدالتوں میں ان کے خلاف مختلف کیسز زیر سماعت ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سلمان شہباز وطن واپس آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔
پاکستان
PM Shehbaz Sharif
salman shehbaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.