Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیمی اداروں سے طالبات کی چھٹی کے وقت پولیس پیٹرولنگ کا حکم

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 02:54pm

تعلیمی اداروں سے گھر واپس جانے والی طالبات کے تحفظ کے لئے سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم آگیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو اسکول، کالجز، یونیورسٹی کے اوقات میں پولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی کے معاملے پرسماعت ہوئی جس دوران عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے سیکرٹری کالجز، سیکرٹری اسکولزایجوکیشن سے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب پررپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ جوڈیشل میجسٹریٹس کو اسکولوں کے دورے پرمقررکیا جائے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سیشن ججز گرلزاسکول اورکالجزکیلئے خواتین مجسٹریٹس کومقررکریں اس کے ساتھ ہی آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ اسکول، کالجز، یونیورسٹی کے اوقات میں پولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔

ریمارکس میں مزید کہا مقصد تعلیمی اداروں سے گھرجانے والی طالبات کا کوئی ہراساں نہ کرسکے اور کوئی اس طرح کے فعل میں ملوث ہواس کے خلاف کارروائی کریں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Colleges

Sindh High Court

University

Sindh School