Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’علاج کے بہانے لندن فرار ہونے والا سزا یافتہ مجرم حکمرانی کے خواب دیکھ رہا ہے‘

قومی دولت کے لٹیروں کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے، میاں اسلم اقبال
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 08:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز
فوٹو۔۔۔۔۔ ڈیلی ٹائمز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ این آر او کی برکت سے کل کے ملزم آج اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، علاج کے بہانے لندن فرار ہونے والا سزا یافتہ مجرم بھی حکمرانی کے خواب دیکھ رہا ہے، قومی دولت کے لٹیروں کی سیاست آخری سسکیاں لے رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے 13جماعتوں کے حکمران اتحاد کو ہر محاذ پر شکست دی، عام انتخابات میں کرپٹ ٹولے کی مفاد پرستی کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے قوم کو زخموں کے سوا کچھ نہیں دیا، گزشتہ 8ماہ میں ایمپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی نے ترقی کرتی معشیت برباد کردی، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام کے ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظام کو بدل دے گی۔

pti

lahore

Mian Aslam Iqbal