Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم : آج این اے 135 سے ریلی نکالی جائے گی

تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں، ترجمان پنجاب حکومت
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 11:25am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق ”‏الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم“ کے تحت آج لاہور کے حلقہ این اے 135 سے کرامت کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”‏الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم“ کا باقاعدہ آغاز این اے 126 سے ہوچکا ہے۔ مہم میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے اپنا فیصلہ کرپٹ مافیاز کے خلاف سنایا اس تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھایا جائے گا۔

مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ مہم کے تحت آج این اے 135 سے کرامت کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی اورعوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو امپورٹڈ حکومت کے پہنچائے گئے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں اور حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے ملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا گیا اور زرمبادلہ کے ذخائرختم ہورہے ہیں۔

imran khan

lahore

Punjab Govt

Musarrat Jamshed Cheema