Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کے بیٹے سلمان شہباز کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا عدالتی حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیش ہونے تک کی مہلت دے دی
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 10:25am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو اسلام آباد ایئر پورٹ اترنے پرگرفتاری سے روکتے ہوئے سلمان شہباز کو 13 دسمبر تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔

سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ سلمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں، اس کے بعد مقدمہ درج ہوا، وہ 11 دسمبر کو سعودی ایئر لائن پر پاکستان واپس آئیں گے، ایئرپورٹ سے عدالت آنے تک سلمان شہباز کی گرفتاری روکی جائے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیے کہ سلمان شہباز کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی، حفاظتی ضمانت کے لئے ان پرسن ہونا ضروری ہے ۔

عدالت نے ایف آئی اے کو سلمان شہباز کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

گزشتہ روز سلمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

FIA

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

PM Shehbaz Sharif

salman shehbaz