Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں خواجہ سرا ؤں کیلئے خصوصی اسکول قائم

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول کا افتتاح کیا
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 10:21am
وزیرتعلیم پنجاب نے رِبن کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیا۔ تصویر/ٹوئٹر
وزیرتعلیم پنجاب نے رِبن کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیا۔ تصویر/ٹوئٹر

پنجاب حکومت نے خواجہ سرا کمیونٹی کے لئے گارڈن ٹاؤن لاہورمیں ایک اور خواجہ سرا اسکول کا افتتاح کر دیا۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹرانسجینڈرز کے لئے لاہور میں ’’اسکول فار ٹرانسجینڈر کمیونٹی‘‘ کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد سٹی پولیس کی انچارج ٹرانس جینڈرپروٹیکشن یونٹ نایاب علی نے ٹرانسجینڈرز کے لئے اسکول قائم کرنے پر وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا شکریہ کیا اور ان کے اس اقدام کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو ہمیشہ ان کے حق سے محروم رکھا گیا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ٹرانسجینڈرز اپنے بَل بوتے پر معاشرے میں اپنا مقام بنا سکیں۔

اسکول کی افتتاحی تقریب میں سماجی شخصیات بھی شریک تھیں جبکہ پنجاب بھر میں ٹرانسجینڈرکے لئے قائم کیے جانے والے اسکولز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مشہورفیشن ڈیزائنرحسن شہریارخان نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی اس کاوش میں ان کے ساتھ ہیں۔

مراد راس نے رِبن کاٹ کر اسکول کا افتتاح کیا اور کلاس رومز کا جائزہ لیا۔

خواجہ سراؤں کے لئے قائم کیے جانے والے اسکول میں تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ تکنیکی مہارت کے کورسز بھی کروائیں جائیں گے۔

اس کےعلاوہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خواجہ سراؤں نے بھی خوش آئندہ قراردے دیا۔

lahore

Punjab Govt

Transgender Act

Transgenders