Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوقین پاکستانیوں نے 2022 میں کس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا

کھانے، شخصیات، کھیل اور ٹیکنالوجی۔۔۔ پاکستانیوں کو کس چیز کی تلاش سب سے زیادہ رہی؟
شائع 07 دسمبر 2022 08:35pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

گوگل نے بدھ کے روز اپنا سالانہ ’ایئر اِن سرچ‘ جاری کیا جس میں 2022 کے سرفہرست ”ٹرینڈز“ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کا ذکر بھی موجود ہے کہ آیا پاکستانیوں نے رواں سال کیا کچھ سرچ کیا ہے۔ ان سرچز میں سیاست، مشہور شخصیات اور اسپورٹس ایوینٹس شامل ہیں۔

’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات‘ میں سے پانچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تھے جب کہ ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں سے پانچ کا تعلق کرکٹ ایونٹس سے تھا۔

یہاں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں اور شخصیات کی فہرست دی گئی ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات درج ذیل ہیں

  • نسیم شاہ
  • پرویز مشرف
  • سلمان رشدی
  • افتخار احمد
  • محمد رضوان
  • شہباز شریف
  • شاداب خان
  • امبر ہرڈ
  • اظہر علی
  • عمران ریاض خان

سال 2022 میں سب سے زیادہ جو خبریں سرچ کی گئیں وہ بھی دیکھیں

  • عامر لیاقت نیوز
  • یوکرین نیوز
  • عمران خان کی لیٹسٹ نیوز
  • مری نیوز
  • فاطمہ طاہر نیوز
  • ارشد شریف نیوز
  • پرویز مشرف نیوز
  • سلمان رشدی لیٹسٹ نیوز
  • اقرار الحسن نیوز
  • سری لنکا نیوز

پاکستان

Google Searches

Top google searches in Pakistan