Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹر جوروٹ سے پہلی پوزیشن چھِن گئی
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 03:44pm
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹر جوروٹ سے پہلی پوزیشن چھِن گئی، جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبرپرآگئے۔

اس کے علاوہ پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق رینکنگ میں 5 درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبرپرپہنچ گئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ کی بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

ICC

dubai

Baber Azam

Joe Root

MARNUS LABUSCHAGNE

test player ranking

Abdullah Shafique