Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ نے لاہورکے اسکول بند کروادیے

جمعہ اور ہفتہ کو بھی اسکولز بند رہیں گے
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 11:28am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

لاہورمیں بڑھتی اسموگ کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن نے شہر میں اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کی بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ، اتوار کو اسکولز بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی نہیں آ رہی ساتھ ہی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور تین ہفتوں سے اول پوزیشن پر ہے۔

طبی ماہرین ماسک کی پابندی پر زور دے رہے ہیں مگرشہری ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 345 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Punjab Government

smog emergency