Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپین کو اپ سیٹ شکست، مراکش پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں

مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ پر 0-3 سے شکست دی
شائع 07 دسمبر 2022 09:33am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، مراکش نے اسپین کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے، 2010 کی چیمپئن اسپینش ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ پر 0-3 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں،جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔

جس کے بعد راؤنڈ آف 16 کے میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا، فیصلے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں۔

مراکش کی ٹیم 4 پینالٹی ککس میں سے 3 پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی۔

مراکش کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرنے والی چوتھی افریقی ٹیم بن گئی، شاندار فتح پر مراکشی کھلاڑی سجدہ ریز ہوگئے۔

اسپین کے خلاف تاریخی فتح پر مراکش کے فینز خوشی سے جھوم اٹھے، جیت کا بھرپور جشن منایا، کچھ فینز کو آبدیدہ بھی ہوگئے۔

qatar

Spain

FIFA

Morocco

quarter final

FIFA World Cup 2022

Qatar Football