Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رونالڈو کی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ناک آوٹ مرحلے میں پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو 1-6 سے آؤٹ کلاس کیا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 09:59am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال ان کے بغیر ہی سوئٹرزلینڈ کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے ناک آوٹ مرحلے کے آخری میچ میں پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو 1-6سے آؤٹ کلاس کیا۔

کپتان کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔

پرتگال کے کھلاڑی گونکالو راموس نے ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پہلے ہاف کے 17ویں منٹ میں گول کرکے حریف ٹیم کو مشکل میں ڈالا۔

گونکالو راموس نے میچ کے 51ویں اور 67ویں منٹ میں 2 مزید گول کیے جبکہ پرتگال کے پیپے، رافیل گوریرو اور رافیل لیو نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

پری کوارٹر فائنل میں سوئس ٹیم مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور ان کی ٹیم میچ میں بمشکل ایک گول ہی کر پائی۔

سوئٹزرلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد کوارٹر فائنل میں پرتگال کی ٹیم کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

Cristiano Ronaldo

qatar

Portugal

FIFA

switzerland

FIFA World Cup 2022

Qatar Football