Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی، باپ دو بیٹوں سمیت قتل

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس
شائع 06 دسمبر 2022 11:00pm
جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

صوابی میں کرکٹ میچ کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوابی کے علاقے کلا بٹ میں کرکٹ میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے باپ کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ٹوپی کی حدود کلا بٹ میں کرکٹ میچ کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، تینوں باپ بیٹے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ لاشیں ٹوپی اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

cricket

firing incident

swabi