Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹورس مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا، حکام
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 07:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سینٹورس مال کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق سینٹورس مال کو جلد ہی ڈی سیل کردیا جائے گا، قوائد کی خلاف ورزی والا حصہ بدستور سیل رہے گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ فیصلہ تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، آتشزدگی کے بعد بھی حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر اسلام آباد کے سینٹورس مال کو سیل کردیا گیا تھا۔

سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا تھا جس کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جب کہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا تھا، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کردیا تھا۔

پاکستان

اسلام آباد

centaurus mall