Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کا سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اجلاس طلب

عام انتخابات کی تیاری، اسمبلی کی متوقع تحلیل اور متبادل آپشنز پر غور ہوگا۔
شائع 06 دسمبر 2022 04:30pm
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

مسلم لیگ ن پنجاب نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے 9 دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس کی صدارت صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کرینگے ، جس میں عام انتخابات کی تیاری، اسمبلی کی متوقع تحلیل اور متبادل آپشنز پر غور ہوگا۔

اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئیں گے، صوبائی تنظیم کے اجلاس میں ڈویژنل عہدیداران بھی شرکت کرینگے۔

اجلاس میں ضلعی اور ڈویژنل عہدیدار یوسی سطح پر تنظیم سازی کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔

PMLN

Rana Sanaullah

punjab