Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ماضی کی حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر گئی، احسن اقبال

عمران خان اسمبلی میں آکر انتخابی اصلاحات کا حصہ بنیں۔
شائع 06 دسمبر 2022 03:14pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال تفریب سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال تفریب سے خطاب کر رہے ہیں، اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے کر گئی، اسٹیبلشمنٹ نے ماضی کی حکومت کو بہت سپورٹ کیا، عدلیہ نے بھی ماضی کی حکومت کو سپورٹ کیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم پر تو فوری توہین عدالت کی کارروائی ہوجاتی ہے، عدالتی حکومت کے باوجود انہوں نے بلدیاتی نظام بحال نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے صوبے کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی، پنجاب میں آئے روز محکمہ پولیس میں تبادلے ہوتے تھے۔ پنجاب میں آج بھی کرپشن کی سیل لگی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کیخلاف مہم چلائی، نئے انتخابات نئی مردم شماری کی روشنی میں ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کےحساب سے حلقہ بندیوں کرے گا، عمران خان مثبت یوٹرن لے کراسمبلی میں واپس آجائیں، عمران خان اسمبلی میں آکر انتخابی اصلاحات کا حصہ بنیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نئے انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔

Federal govt

Ahsan Iqbal

پاکستان

Punjab Govt